ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا، پی ٹی اے

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت جاری کردی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ میں مسائل آئے تھے تاہم اب یہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واٹس ایپ سروس بھی متاثر رہی جس کے نتیجے میں آڈیو، ویڈیو کال اور فائل شیئرنگ میں رکاوٹیں پیش آئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صارفین کو بلا تعطل اور معیاری سروس کی فراہمی کے لیے تمام آپریٹرز سے مسلسل رابطے میں ہے۔

Related posts

گوگل نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات جاری کر دیے — پاکستانیوں کی دلچسپیاں واضح

کیسپرسکی رپورٹ: 2025 میں سائبر حملوں میں 7 فیصد اضافہ، ونڈوز صارفین سب سے زیادہ متاثر

یوٹیوب متعارف کروا رہا ہے “ری کیپس” فیچر، صارفین کو سال بھر کی ویڈیوز اور پسندیدہ چینلز کا جائزہ فراہم کرے گا