ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح بادل کھل کر برسے، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ وفاقی دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ اولے بھی پڑے۔

رات گئے ضلع باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح دیر، چترال، پشاور، مردان کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

(این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں، سیلاب اور مختلف قدرتی آفات کے خدشات

(پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

رواں برس مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی