فیڈریشن عہدیدار غائب، ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر ہاکی ٹیم کے صبر کا پیمانہ لبریز

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی  تاحال ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیلی الاؤنس کے معاملے پر اب تک پیشرفت نہیں ہوسکی ہے اور  فیڈریشن کے عہدیداران نے جواب دینا بھی بند کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب کھلاڑیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا  ہے اور وہ جواب نہ ملنے پر شدید غصے میں ہیں، فی کھلاڑی کے تقریباً 5،5 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے دوران انٹر نیشنل ڈیلیز ادا نہ ہو ئیں جب کہ  اسلام آباد میں 2 مرحلوں میں لگائے جانے والے کیمپس کی بھی ڈیلیز نہیں ملیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل 30 ہزار روپے اور ڈومیسٹک 3 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس ملتا ہے۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے