عالمی اور علاقائی معاملات پر ترکیے اور پاکستان کا مؤقف ایک ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی معاملات پر ترکیے اور پاکستان کا مؤقف ایک ہے۔ 

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکا پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکیے کے تجربات سے مستفید ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیے اور پاکستان کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے،  پاک ترک دفاعی کمیٹیوں کا اجلاس ستمبر میں ہوگا۔ 

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات کو ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے اقتصادی امور، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا۔ 

ترک وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیے باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا