دنیا کے معمر ترین میراتھون رنرفوجا سنگھ کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا مالک گرفتار

دنیا کے معمر ترین میرا تھون رنر فوجا سنگھ کے کار ایکسیڈینٹ کے معاملے پر گاڑی کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے فوجا سنگھ114 برس کی عمر میں  جالندھر کے قریب اپنے گاؤں  کی سڑک پر کار کی ٹکر سے  حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج رہے اور گزشتہ روز دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثے کے تقریباً 30 گھنٹے بعد میراتھون رنر فوجا سنگھ کو ہٹ کرنے والی گاڑی کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی گاڑی کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت 26 سالہ امرت پال سنگھ ڈھلون کے نام سے ہوئی ہے، ڈھلون کا تعلق جالندھر کے کرتار پور سے ہے لیکن امرت پال سیاحتی ویزے پر کینیڈا گیا تھا اور اب وہیں مقیم ہے تاہم وہ گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارت واپس آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعے کار کی شناخت کرکے تفتیش کا آغاز کیا تھا  جس میں معلوم ہوا کہ  حادثے میں استعمال ہونے والی  گاڑی کپور تھلا کے رہائشی  ورندر سنگھ کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

پوچھ گچھ کے دوران  ورندر سنگھ نے  پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی کار 26 سالہ امرت پال سنگھ ڈھلون کو فروخت کی تھی جس کے بعد پولیس نے امرت کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امرت سنگھ نے پولیس کے سامنے   اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا موبائل فون فروخت کرنے کے بعد گھر جارہا تھا کہ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا، وہ نہیں جانتا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والا شخص میراتھون رنر ہے، اسے اس بارے میں میڈیا کے ذریعے پتا چلا۔

Related posts

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی