ایشیاکپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرےکی راہیں ہموار، بھارتی وزیرکھیل کا بیان آگیا

ایشیا کپ 2025  میں  پاکستان اور  بھارت کے درمیان  ٹاکرے کے لیے راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

بھارتی  میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کھیلےگی۔ بھارتی حکومت نے انڈین بورڈکو  پاکستان کے خلاف کھیلنےکا گرین سگنل دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ بھارت کے وزیر کھیل منسکھ منداویا کے بیان کے بعد صورتحال واضح ہوئی ہے۔

بھارتی وزیر کھیل نے نیشنل اسپورٹس گورنس کے دوران پالیسی بیان میں کہا کہ ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہمیں پاکستان کے ساتھ کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں کھیلنے پر مسئلہ نہیں، چاہے یہ کرکٹ ہو یا ہاکی یا کوئی کھیل، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، جب ہاہمی سیریز  یا مقابلوں کی بات ہو تو سب کو حکومتی مؤقف کا علم ہے۔

خیال رہے کہ  ایشیا کپ مجوزہ شیڈول کے مطابق 5 سے 21 ستمبر تک کھیلا جائےگا۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 اور 14 ستمبر کو مد مقابل ہوں گی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست