ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: بھارت کو شکست دینے کے بعد محمد آصف نے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف (IBSF) ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

محمد آصف نے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کے منن چندرا کو شکست دی۔

بیسٹ آف سیون فارمیٹ پر مشتمل اس مقابلے میں محمد آصف نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔

محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 118-06، 00-84، 25-76، 92-11، 87-62، 72-41 رہا۔

محمد آصف نے پہلا فریم باآسانی جیتا جس کے بعد منن چندرا نے مسلسل 2 فریمز اپنے نام کیے۔

2-1کے خسارے کے بعد محمد آصف نے بھرپور کم بیک کیا اور لگاتار 3 فریمز جیت کر نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔

Related posts

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی