حمیرا اصغر کی لاش سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئیں

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئیں۔

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش سے 9 سیمپلز جامعہ کراچی کی فارنزک لیب بھیجے گئے تھے۔

 تاہم پولیس کا کہناہے کہ اداکارہ کی لاش سے لیے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق کیمیائی تجزیے کے دوران اداکارہ کو زہر دیے جانےکے شواہد نہیں پائے گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے کل موت کی وجہ باضابطہ طور پر بتائی جائے گی۔

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں