ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان، افغانستان، یو اے ای کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہہ ملکی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر سیریز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی میٹنگز کے بعد سہہ ملکی سیریز کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان بھی متوقع ہے اور تین ملکی سیریز متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2025 سے پہلے ہو گی۔

پاکستان نے اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے مگر پی سی بی نے سیریز کی بجائے متحدہ عرب امارات میں سہہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سیریز کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے