ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی، 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم بھی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ:

سلمان علی آغا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بنگلا دیش کے خلاف اسکواڈ میں شامل عباس آفریدی، سلمان مرزا اور  احمد دانیال کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔

ون ڈے سکواڈ:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔

Related posts

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی

مائیک ہیسن کی کپتانی پر مشاورت کی سفارش، محمد رضوان کی جگہ شاہین آفریدی مضبوط امیدوار قرار

ورلڈکپ 2027 کی تیاری: قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے محمد رضوان کو ہٹانے پر غور