پی سی بی نے فاسٹ بولروں کو انجریز سے بچانےکیلئے خصوصی پلان تیارکرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے فاسٹ بولروں کو  انجریز   سے  بچانے کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیاہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور  میں فاسٹ بولروں  پر خصوصی کام جاری ہے،  خاص طور پر مستقبل میں انجریز  سے محفوظ رکھنے کے لیے کام پر فوکس کیا جا رہا ہے۔

فاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کام کر رہے ہیں، فاسٹ بولرز کی فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ بیٹنگ، بولنگ اور  دیگر اسکلز پر کام ہو رہا ہے۔

اکیڈمی میں فاسٹ بولرز کے بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے وہ فٹ ہونے کے بعد دوبارہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوتے رہے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عامر جمال اور حنین شا کے اسکل ورک  جب کہ دراز قد نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید کے بولنگ ایکشن پر کام ہو رہا ہے۔  انڈر 19 کے باصلاحیت بیٹر شاہ زیب خان کی اسکلز پر اکیڈمی کوچز کی توجہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد وسیم جونیئر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، وہ مکمل ٹریننگ کر رہے ہیں، وسیم جونیئرکو فٹنس کے حوالے سےکسی ایشو کا سامنا نہیں۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا