قومی ٹیم کو دھچکا، اہم بیٹر انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

پاکستانی بیٹر فخر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری کی وجہ سے وہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔انجری کا شکار فخر زمان فوری وطن واپس آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میں ری ہیب کریں گے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 8 اگست سے شروع ہوگی۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے