افغانستان نے سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

افغانستان نے ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو  پاکستان اور میزبان متحدہ عرب امارات  کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز اور مینز ایشیا کپ 2025 کے لیے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق اسٹار اسپنر راشد خان کی قیادت میں یہ ابتدائی اسکواڈ آئندہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے قبل دو ہفتوں کے تربیتی اور تیاری کیمپ میں شرکت کرے گا۔

اس دو ہفتے کے کیمپ کے اختتام پر اسکواڈ کو کم کر کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلی جائے گی جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہی ہوگا۔

افغانستان کا ابتدائی اسکواڈ :

افغانستان کے اسکواڈ مین راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ ، وافی اللہ ، ابراہیم زدران، درویش رسولی، محمد اسحاق، محمد نبی، ننگیال خروٹی، شراف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، گل بدین نائب، مجیب زدران، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی، نوین الحق، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمدزئی اور بشیر احمد شامل ہیں۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا