پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نےکرکٹر  حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں جس کے باعث انہیں معطل کیا گیا ہے۔

 پی سی بی کا کہنا ہےکہ  واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

 پی سی بی کا کہنا ہےکہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جائےگی تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔

پی سی بی کے مطابق  قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہوگا،  قانونی کارروائی کے خاتمے تک پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرےگا۔

Related posts

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی

مائیک ہیسن کی کپتانی پر مشاورت کی سفارش، محمد رضوان کی جگہ شاہین آفریدی مضبوط امیدوار قرار

ورلڈکپ 2027 کی تیاری: قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے محمد رضوان کو ہٹانے پر غور