وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلےماہ برآمدات 2 ارب 70کروڑ ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز  تک پہنچنے پر  اطمینان کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافے کو  انتہائی تسلی بخش قرار دیتے ہوئےکہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز  میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 45 ہزار کی حد عبور کرکے حالیہ دنوں میں تاریخی کارکردگی دکھائی۔

انہوں نےکہا کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، حکومت برآمدات میں اضافے، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، فیس لیس کسٹم اسسمینٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز  میں مزید بہتری لارہے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا