حکومت کا مختصر مدت کی بجائے طویل المدتی صنعتی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے مختصر مدت کی بجائے طویل المدتی صنعتی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے مختصر مدت کی بجائے طویل المدتی صنعتی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس  کے مطابق سرمایہ کاروں کو طویل المدتی روڈ میپ دیا جائے گا۔

مختلف کمیٹیوں نے کارپوریٹ انکم ٹیکس کو 3 سال میں 29 فیصد سے کم کرکے 26 فیصد تک لانے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس کے علاوہ  سُپر ٹیکس پورے منافع پر نہیں بلکہ اضافی آمدن پر لاگو کرنے اور 5  سال میں سپر ٹیکس آہستہ آہستہ کم کر کے 5  فیصد تک لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

اگر پانچویں سال میں پرائمری بیلنس مثبت ہو جائے تو چھٹے سال میں سپر ٹیکس مکمل ختم کرنے کی سفارش کی جا ئے گی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا