ورلڈ گیمز اسکواش میں پاکستان کے نور زمان کا کامیاب آغاز

ورلڈ گیمز اسکواش میں پاکستان کے نور زمان نے کامیاب آغاز کیا۔

نور زمان نے چین کے کھلاڑی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستانی کھلاڑی نے چین کے ہائی سونگ چین کو صرف 16 منٹ میں تین ۔ صفر سے شکست دی۔

پاکستانی پلیئر کی کامیابی کا اسکور گیارہ ۔ دو ، گیارہ ۔ دو اور گیارہ ۔ صفر رہا۔ راؤنڈ آف 16 میں نور زمان کا مقابلہ کولمبیا کے میگل روڈ ریگیز سے ہوگا۔

ورلڈ گیمز اسکواش میں پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ناصر اقبال اپنا پہلا میچ آج شام سوئٹزرلینڈ کے پلیئر سے کھیلیں گے۔

Related posts

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

مچل اسٹارک کی 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند — اسپیڈو میٹر کی غلطی نے سب کو چونکا دیا