ویمنز ون ڈے ورلڈکپ: 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، پہلی مرتبہ فاطمہ ثنا کپتان

آئی سی سی ون ڈے  ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی، قومی ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقا سے 3 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا۔

 ویمنز کرکٹ ورلڈکپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔

نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔

فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گل فیروزہ اور نجيحہ علوی اسکواڈ سے باہر ہو گئی ہیں۔

قومی ویمن ٹیم کا اسکواڈ

اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نان ٹریولنگ ریزروز میں گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست