آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ، جیتنے والی ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ورلڈکپ کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق ویمن ورلڈکپ کے لیے انعامی رقم میں 297 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 13.88 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو رواں سال 4.48 ملین ڈالر ملیں گے جو 2022 کے 1.32 ملین کے مقابلے میں 239 فیصد زیادہ ہیں۔ 

اس کے علاوہ ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 2.24، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر ملیں گے، ویمن ورلڈکپ ٹیم میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی۔

آئی سی سی کے مطابق گروپ اسٹیج کے ہر میچ کی جیت کی صورت میں 34 ہزار314 ڈالرکا انعام ہے۔

اس کے علاوہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر7 لاکھ،ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

آئی سی سی ویمن ون ڈے ورلڈکپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے