گلگت: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید

راولپنڈی: گلگت بلتستان کے ہڈور گاؤں کے قریب پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ آج صبح 10 بجے کے قریب اس وقت  پیش آیاجب ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز  پر تھا۔ 

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ حادثے میں 2 میجرز سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے جن میں  میجر عاطف، میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول،کریو چیف حوالدار جہانگیر ، کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ تربیتی مشنز آرمی ایوی ایشن کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ 

دوسری جانب وزیراعظم نے گلگت میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹرکے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے میجر عاطف، میجر فیصل سمیت دیگر شہدا کے بلند درجات کی دعا کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related posts

پنجاب حکومت 16 جون کو تیسرا بجٹ پیش کرے گی، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں ہوگا: مجتبیٰ شجاع الرحمن

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس مؤخر، ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں تاخیر کا امکان

گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا، ہمارے علاوہ کسی جماعت نے یہاں ترقیاتی کام نہیں کیے، نواز شریف