6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج  پر  انتہائی اونچےدرجے کاریلا ہوگا۔ 

کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کتنا پانی آئے گا، این ڈی ایم اے نے کہاہےکہ 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا جب کہ 9 لاکھ کیوسک سے اوپر پانی کو سپر فلڈ کی کیٹیگری میں رکھا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بیراج اور  بند محفوظ رکھنے ہیں، اس طرح کے سیلاب میں بند لیک کرجاتے ہیں تاہم محکمہ انہار پُراعتماد ہیں کہ پانی کو بیراجوں سے گزار لیں گے، ساڑھے 5 لاکھ کیوسک پانی ہم چند روز  پہلے گڈو بیراج سے گزار چکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گڈو اور سکھر بیراج کا جائزہ لیا، رائٹ بینک پر بندوں میں 5 یا 6 پوائنٹس پر بریچ کا خدشہ ہے، لیفٹ بینک پر شینک بند تشویشناک ہوتا ہے، 5 سے 7 لاکھ کیوسک پانی میں کتنےگاؤں متاثر ہوں گے ڈیٹا موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کی تیاری کررکھی ہے، پاکستان آرمی اور نیوی سے مدد مانگی ہوئی ہے، نیوی کی کشتیاں بھی موجود ہیں، محکمہ ہیلتھ کو وہاں پر تعینات کردیا ہے اورکیمپس لگے ہوئے ہیں۔ 

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 4 ستمبر کی صبح معلوم ہوسکےگا کہ پنجند پر کتنا پانی پہنچا ہے جب کہ 6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلا ہوگا۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا