پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیا لوگو منظور کرلیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) نے نیا لوگو منظور کرلیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر سید محسن گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایف ایف کے نئے لوگو کی منظوری دی۔

 صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا کہ پرانا لوگو پاکستان کی قومی شناخت اور وقار کی عکاسی نہیں کرتا تھا، نیا لوگو پاکستان کی ثقافت، روح اور عالمی امیج کو اجاگر کرے گا۔

  پی ایف ایف کے مطابق نیا لوگو پاکستان کی فٹبال کی میراث اور مستقبل کی امنگوں کی علامت ہے، اسپانسرز کے توقعات کے مطابق جدید اور نمائندہ لوگو متعارف کرایا گیا۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ نیا لوگو پاکستان میں فٹبال کے احیاء اور عالمی سطح پر امیج مضبوط بنانے کا حصہ ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست