پاکستان اور بھارت کے بڑے مقابلے کے لئے پلئینگ الیون فائنل ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی کپتان سے میٹنگ ختم ہو گئی پچ کو دیکھنے کے بعد کوش اور کپتان نے پلئینگ الیون فائنل کی.

ابتدائی مشاورت میں گزشتہ روز ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی بات ہوئی تھی.کپتان سلمان علی آغا نے شاہین شاہ آفریدی پر بھروسہ دکھایا. قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں فلحال کسی تبدیلی کا امکان نہیں.اگر تبدیلی کرنی ہوئی تو پچ اور کنڈیشن کو دیکھ کر فیصلہ تبدیل کیا جاسکتا.ابرار احمد کی جگہ حارث روف کی شمولیت پر بات چیت ہوئی تھی.کپتان اور کوچ نے فلحال عمان کے خلاف کھیلی جانے والی پلئینگ الیون پر اتفاق کیا.ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بیٹرز کو صبر و تحمل اور پریشر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ دیا.ہیڈ کوچ اور کپتان کا صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کو پریشر کے بغیر کھیلنے کی تلقین کی. پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ کا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا.

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے