عظمی بخاری سے قیصر ثناء اللہ اور نسیم وکی کی ملاقات

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ایسا ایکٹ لانا چاہتے جو تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سے لایا جائے تھیٹر میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن کے بعد تھیٹر ڈراموں میں بہتری آئی ہے۔

عظمی بخاری نے قیصر ثناء اللہ اور نسیم وکی سے ملاقات کی ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ای ڈی پکار اطہر مسعود بھی موجود تھے۔تھیٹر ایسوسی ایشن سے نئے ڈرامہ ایکٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیاعظمی بخاری نے تھیٹر ایسوسی ایشن کو نئے ڈرامہ ایکٹ پر اعتماد میں لیاتھیٹر ایسوسی ایشن کی دو تجاویز کو ایکٹ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بعض تھیٹرز سے شکایات رپورٹ ہوتی ہیں جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھیں گے گلی محلوں میں تھیٹرز بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تھیٹر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی لانا ہوگی ایسا تھیٹر چاہتے جہاں فیملیز بھی ڈرامے دیکھنے آئیں تھیٹر ڈراموں میں خواتین کو ٹارگٹ کرکے جملے بازی بھی بند ہونی چاہیے اچھے اور سماجی موضوعات پر ڈرامے بننے چاہیےپڑھی لکھی یوتھ کو تھیٹرز میں پرموٹ کیا جائے تاکہ تھیٹر کا ماحول تبدیل ہو۔

Related posts

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

سرکاری معالجین عمران خان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی: اڈیالہ جیل رپورٹ