وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا پرویز الہی کے بیان پر ردعمل

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ تیس سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے گجرات کا سیوریج نہیں ڈال سکے گجرات کے پانی کی نکاسی کے ایک ہفتے بعد پرویز الہی کو ہوش آگیا۔

پرویز الہی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کا گجرات سے متعلق بیان انکے اپنے خلاف چارج شیٹ ہے چوہدری صاحب عوام آپ کی حکومت کی کرپشن اور رشتہ داروں کو نوازنے سے پوری طرح آگاہ ہے گجرات آپکے وائٹ پیپر پروجیکٹس کی وجہ سے ڈوبا گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ہمیں کس منہ سے طعنے دے رہے؟ جن کے لیڈر کے منصوبے لنگر خانے اور پناہ گاہیں تھی وہ بھی بولنے لگ گئے اللہ کی شان ہے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے تین دن میں گجرات کلیر کرکے باپ بیٹے کا منہ دھویا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہی ہے کہ اس نے ضلع سے شروع ہونے والی ڈبل ون ٹوٹو کا دائرہ کار صوبے تک پھیلایا مستقبل میں سیلابی پانے سے عوام کو محفوظ بنانے کےلیے طویل اور قلیل المدتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے عوام کےلیے واقعی اتنا درد ہے تو آئیں سیلابی علاقوں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا