پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

پاکستانی کلب کراچی سٹی ایف سی ساف ویمن کلب چیمپئن شپ میں شریک ہوگی جو  پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن ٹیم بھی ہے۔

ساف ویمن کلب چیمپئن شپ 5 سے 22 دسمبر تک نیپال میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں پاکستان کے کراچی سٹی ایف سی سمیت 5 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اس کے علاوہ ایونٹ میں انڈیا سے ایسٹ بنگال، نیپال سے اے پی ایف فٹبال کلب، بنگلا دیش سے نسرین اسپورٹس اکیڈمی اور بھوٹان سے ٹرانسپورٹ یونائیٹڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

Related posts

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

مچل اسٹارک کی 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند — اسپیڈو میٹر کی غلطی نے سب کو چونکا دیا