ایشیاکپ فائنل: سری لنکا کی شاندار فائٹ بیک کےبعدپاکستان کیخلاف میچ سےقبل بھارتی میڈیا پریشان ہوگیا

اتوار کو  پاکستان کے خلاف  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل سے قبل بھارتی میڈیا اپنی ٹیم  پر تحفظات کا  اظہار کرنے لگا۔

سری لنکا سے سپرفور مرحلے کے میچ میں سپر اوور میں جیت کے باوجود بھارتی میڈیا کو ٹیم کی فکر ستانے لگی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت کے 202 رنز کے جواب میں سری لنکا کا بھی 202  رنز  بنانا  آنکھیں کھول دینےکے لیےکافی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ  سری لنکا ایک موقع پر جیت چکا تھا یہ سب کو تسلیم کرنا ہوگا، اب  پاکستان کے خلاف فائنل میں تگڑا ہو کر کھیلنا پڑےگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 ستمبر اور 21 ستمبر والا میچ بھلا کر کھیلنا ہوگا، 28 ستمبر والا میچ الگ ہوگا کیونکہ فائنل پاکستان سے ہے، اس بار چیمپئنز ٹرافی 2017  والی غلطی نہیں دہرانا ہو گی۔ تب  بھی گروپ میچ میں یکطرفہ ہرایا اور فائنل میں مقابلہ ہوا تو اسے آسان لے لیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے، بھارتی ٹیم کوجیت سے بھی سیکھنا ہوگا، غلطی نہیں کرنا ہوگی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست