پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہاکی سیریز، ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کا امتحان

لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کے لیے بنگلہ دیش کا سخت چیلنج درپیش ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان یہ اہم سیریز نومبر میں ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 13 نومبر، دوسرا 14 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو ہوگا۔

فیڈریشن کے مطابق، سیریز جیتنے والی ٹیم براہِ راست ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے کوالیفائی کرے گی، جو کہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم مرحلہ ہے۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا