لاہور میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ، ساؤتھ افریقہ سیریز کی تیاریاں جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں لاہور میں زور و شور سے جاری ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور فٹنس ڈرلز بھی کروائی گئیں۔ سیشن کی نگرانی عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز نے کی۔

پی سی بی نے بتایا کہ قومی ٹیم کا ٹیسٹ کیمپ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے سرکل کا حصہ ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز