ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے، کولمبو میں بارش کا امکان

کولمبو: ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم، کولمبو میں بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم بنگلادیش کے خلاف پچھلے میچ میں شکست کے بعد کم بیک کے لیے پُرعزم ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر کھلاڑیوں نے انڈور ٹریننگ سیشنز کیے تاکہ تیاری میں کوئی کمی نہ رہے۔

پری میچ پریس کانفرنس

میچ سے قبل کپتان فاطمہ ثنا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ

“پاک بھارت میچ ہمیشہ ایک پریشر گیم ہوتا ہے، مگر ہم پُرعزم ہیں کہ اچھا کھیل پیش کر کے کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ ہمارا سارا فوکس کرکٹ پر ہے، باہر کیا ہورہا ہے اس پر نہیں۔”

دلچسپ امر یہ ہے کہ پریس کانفرنس سے قبل آئی سی سی نے ہینڈ شیک سے متعلق سوالات پر پابندی عائد کر دی، جس کے بعد میڈیا نمائندوں کو صرف کرکٹ سے متعلق سوالات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ماضی کا ریکارڈ

اب تک پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے 13 بھارت جبکہ 3 پاکستان نے جیتے ہیں۔

شائقین کرکٹ آج کے ہائی وولٹیج مقابلے کے منتظر ہیں، تاہم بارش ایک بار پھر میچ کے ریزلٹ پر اثرانداز ہونے کا خدشہ بن گئی ہے۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا