سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

جوہر بارو: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے دلچسپ میچ میں برطانیہ نے ابتدائی برتری حاصل کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں دو گول اسکور کیے۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد کے گول کے ذریعے مقابلہ 1-2 کردیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان نے ایک اور گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔

تاہم میچ کے اختتام سے چار منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 3-2 کی برتری دلائی جو اختتام تک برقرار رہی۔

یوں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا، جب کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔

پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں صرف ملائیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کر سکی۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی مجموعی طور پر ملی جلی رہی۔

Related posts

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

مچل اسٹارک کی 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند — اسپیڈو میٹر کی غلطی نے سب کو چونکا دیا

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے