پاکستان نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ سے دستبرداری اختیار کرلی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ 2025 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے عالمی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کو باقاعدہ طور پر عدم شرکت سے آگاہ کردیا ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی کے مطابق موجودہ حالات میں بھارت جا کر کھیلنا کسی طور مناسب نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کو میچز کے لیے نیوٹرل وینیو (غیر جانب دار مقام) پر کھیلنے کی تجویز بھی دی تھی، تاہم اس پر پیش رفت نہیں ہوسکی۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر کو بھارت میں ہوگا اور ایونٹ 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں گئی تھی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے پُرعزم ہے، تاہم قومی وقار اور کھلاڑیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related posts

پاکستان ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی “گلابی تھیم” میں — چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم میں پی سی بی کی شمولیت

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ بڑا مالی فراڈ، وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر