پاکستان ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی “گلابی تھیم” میں — چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم میں پی سی بی کی شمولیت

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ فیصلہ چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے لیے جاری پنک ربن مہم میں شمولیت کے طور پر کیا ہے۔

میچ میں گلابی ربن، اسٹمپس اور خصوصی کٹ

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید کے مطابق
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستانی اور جنوبی افریقی ٹیموں کے کھلاڑی
اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ

“پاکستان ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ میں کھیلے گی،
جبکہ میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔”

آگاہی پیغامات اور مفت اسکریننگ

سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ پی سی بی ہمیشہ کرکٹ کے ذریعے سماجی آگاہی پھیلانے کا خواہاں رہا ہے۔
میچ کے دوران کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ اور ابتدائی تشخیص کے بارے میں پیغامات شیئر کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ

“پنک ربن اسپتال لاہور میں 28 اکتوبر کو خواتین کے لیے مفت اسکریننگ اور چیک اپ کی سہولت فراہم کرے گا۔”

سیریز کی تفصیلات

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز
28 اکتوبر سے یکم نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

Related posts

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ بڑا مالی فراڈ، وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر

ملتان سلطانز کا پی سی بی کے قانونی نوٹس پر جواب — “تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا افسوسناک ہے”