پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا

لاہور: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نسیم شاہ اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر عثمان طارق آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے قومی کیپ دی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ سیریز کا فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

Related posts

پاک بھارت میچ کے انعقاد سے آئی سی سی کو بڑا مالی نقصان ہونے سے بچاؤ، 174 ملین ڈالرز محفوظ رہنے کا دعویٰ

پی ایس ایل فرنچائز ملتان ریکارڈ قیمت پر فروخت، ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خرید لیا

بنگلادیش اور سری لنکا کی درخواستوں کے بعد پاک بھارت ورلڈکپ میچ کھیلنے کا امکان روشن، ذرائع کا دعویٰ پاکستان نے فیصلہ کرلیا