ہانگ کانگ سپر سکسز میں عباس آفریدی کا کارنامہ — ایک اوور میں 6 چھکے، سوشل میڈیا پر دھوم

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے زبردست پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگا دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور کویت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں عباس آفریدی نے 124 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی میچ جیتا دینے والی اننگز کھیلی، جس میں 8 شاندار چھکے شامل تھے۔

پاکستان نے کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

بھارت کے خلاف میچ بارش سے متاثر

ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جو بارش کی وجہ سے متاثر ہوا۔
ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت نے 2 رنز سے فتح حاصل کی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کی کامیابی

پاکستان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

عباس آفریدی کا انٹرنیشنل ڈیبیو

یاد رہے کہ عباس آفریدی نے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

عباس آفریدی کی آج کی پاور ہٹنگ نے نہ صرف میچ کا پانسہ پلٹا بلکہ انہیں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ سوشل میڈیا صارفین انہیں مستقبل کا پاکستانی فِنشر قرار دے رہے ہیں.

Related posts

آئی سی سی مین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ویسٹ انڈیز کی دھواں دار فتح، بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سپر ایٹ کا بڑا معرکہ، پاکستان کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مدمقاب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلز کا شیڈول مشروط کر دیا