ڈبلیو ٹی اے فائنلز: ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبر ایک ارینا سبالنکا کو اپ سیٹ شکست دی

ریاض: ڈبلیو ٹی اے ٹینس فائنل میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبر ایک ارینا سبالنکا کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دے دی۔ فائنل میں ریباکینا نے 3-6، 6-7 سے ارینا سبالنکا کو ہرایا۔

اس فتح کے ساتھ ریباکینا نے ویمن ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا، جب کہ اس سے قبل سبالنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 3.74 ملین پاؤنڈز ملے تھے۔

ایلینا ریباکینا نے کہا کہ یہ ان کے لیے شاندار ہفتہ رہا، لیکن انہیں اس نتیجے کی توقع نہیں تھی۔ اپ سیٹ شکست کے بعد ارینا سبالنکا نے بھی ایلینا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، “ایلینا ایک اچھی پلیئر ہے، اس نے مجھے آؤٹ کلاس کیا۔”

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے