پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سعودی نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاء الرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے مہمان نوازی اور سہولیات فراہم کرنے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related posts

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی پہلی کمیٹی کا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

دنیا میں امن و استحکام چاہیے تو اس کا آغاز ہمارے خطے سے ہونا چاہیے: ایرانی صدر

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 669 تک پہنچ گئیں، 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا