کراچی: اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کی ٹیم کی قیادت سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کریں گے، جبکہ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر فواد عالم منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستان کے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:
عبد الرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وِکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی۔

لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد اسکواڈ کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور اپنی تجربہ کاری و کرکٹ کی بصیرت سے ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ اسکواڈ کو سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین بطور ہیڈ کوچ اور اعظم خان بطور ٹیم منیجر سپورٹ فراہم کریں گے۔

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے گروپ ون میں میزبان پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں، جبکہ گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے