وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کاپ 30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح

کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے ‘پاکستان پویلین’ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے مشترکہ طور پر کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاسنڈا آرڈرن کے ساتھ فیتہ کاٹ کر پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 میں پسیفک ممالک کی خصوصی نمائندہ کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور جاسنڈا آرڈرن نے پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ڈاکومینٹری بھی دیکھی۔ جاسنڈا آرڈرن نے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “آپ نے مختصر وقت میں ماحولیاتی بہتری کے لیے جراتمندانہ اقدامات کیے ہیں۔”

اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کی عوامی خدمت اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور