پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ: ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹر کہلائیں گے

پنجاب حکومت نے ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت صوبے بھر میں تزئین و آرائش کے نظام کے لیے نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دے دیا۔ اس نئے فیصلے کے تحت پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرلز کا عہدہ تبدیل کر کے اب انہیں مینجنگ ڈائریکٹرز کہا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد قوانین کا مؤثر نفاذ، بہتر سروس ڈیلیوری اور شفافیت کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہری علاقوں میں ہارٹیکلچر اور شہری خوبصورتی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

نورالامین مینگل نے کہا کہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی پارکوں، گرین بیلٹس اور شاہراہوں کی بہتری پر خصوصی فوکس کریں۔ نئی ہارٹیکلچر ایجنسیز کے قیام سے پلاننگ اور آپریشنز کا عمل بھی بہتر ہوگا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہری سہولتوں کے نئے معیار قائم کیے جا رہے ہیں اور مینجنگ ڈائریکٹرز کو جدید شہری منصوبہ بندی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نظام کے تحت شہری خوبصورتی، ماحول دوست اقدامات اور عوامی جگہوں کی بحالی کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

Related posts

پنجاب حکومت کا اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑا ردوبدل، متعدد ڈپٹی کمشنرز، ڈی جیز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1466 ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق، 1744 زخمی

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے