آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق، 11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے، جس پر ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق، پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کی جانب سے عائد سزا قبول کر لی ہے، جس کے بعد کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے