کلکتہ ٹیسٹ: مشکل پچ نے بھارت کو لے ڈوبی، جنوبی افریقا کی 30 رنز سے فتح

کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت اپنی ہی بنائی گئی مشکل پچ کا شکار ہو کر جنوبی افریقا کے ہاتھوں 30 رنز سے شکست کھا بیٹھا۔ میچ کا فیصلتی تیسرے ہی روز ہو گیا، جہاں 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا 159 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 189 رنز اسکور کیے اور 30 رنز کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں مہمان ٹیم 153 رنز تک محدود رہی اور بھارت کو جیت کے لیے 124 رنز کا آسان ہدف ملا، جو مشکل پچ پر بھارتی بیٹرز کے لیے ناممکن ثابت ہوا۔

بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں ابتدا ہی سے لڑکھڑا گئی اور جنوبی افریقی بولرز نے غیر ہموار اور باؤنسی پچ سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ پوری ٹیم 93 رنز پر سمٹ گئی اور یوں بھارت گھریلو میدان میں شرمناک شکست سے دوچار ہوا۔

کلکتہ کی پچ پر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ سمیت ماہرین اور میڈیا نے شدید تنقید کی۔ ان کے مطابق پچ پر غیر معمولی باؤنس اور بے ترتیبی کے باعث بیٹرز کے لیے کھیلنا انتہائی مشکل ہوگیا تھا۔

اس شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقا نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے