سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں، پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کی نگرانی سونپ دی گئی

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم ذمہ داریاں دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ذمہ داریوں کے تحت سرفراز احمد دونوں ٹیموں کے کوچز، ٹریننگ پروگرامز اور دوروں کی نگرانی کریں گے، جبکہ وہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے ہمراہ مقامی اور غیر ملکی ٹورز پر بھی جا سکیں گے۔

سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ کیمپس اور سیریز کے دوران بھی ٹیموں کے ساتھ موجود رہیں گے، جہاں وہ نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے۔

سرفراز احمد کی یہ تقرری پی سی بی کی جانب سے نوجوان کرکٹرز کی grooming اور ڈومیسٹک ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔

Related posts

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز

100 کلومیٹر سے زائد دوڑنے کے بعد بولنگ، برطانوی کرکٹر نے انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کردی