پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا پروفیشنل سرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کمپلیکس میں جاری ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

اعصام الحق نے اپنے الوداعی خطاب میں ابتدائی کیرئیر کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے والدین اور فیملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ کی مستقل سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے بغیر یہ سفر ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے اپنے کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی اسپورٹس میڈیا کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اعلان کے مطابق اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ ان کے شاندار پروفیشنل کیرئیر کا آخری بین الاقوامی مقابلہ ثابت ہوگا۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے