9 مئی اور دیگر مقدمات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 9 مئی سمیت متعدد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عمران خان کے خلاف 9 مئی اور دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عمران خان کی عدم پیشی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت میں انہیں عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے سماعت کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کو 23 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے کیس کی سماعت بھی اسی تاریخ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی واقعات، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت مختلف مقدمات درج ہیں، جب کہ بشریٰ بی بی پر مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے کا الزام ہے۔

Related posts

نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی اور نان کی قیمتوں کے تعین پر اختلافات برقرار

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی سے متعلق ایک خصوصی اجلاس