سرفراز احمد پاکستان انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور مقرر، ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی انڈر 19 ٹیم کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو منیجر اور مینٹور مقرر کردیا ہے۔ سرفراز احمد انڈر 19 ٹیم کے ساتھ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شریک ہوں گے۔

ایشیا کپ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کی قیادت فرحان یوسف کریں گے جبکہ عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ کی مکمل فہرست

بلے باز اور آل راؤنڈر:
• عبدالسبحان
• احمد حسین
• علی حسن بلوچ
• علی رضا
• دانیال علی خان
• حمزہ ظہور
• حذیفہ احسن

دیگر کھلاڑی:
• مومن قمر
• محمد حذیفہ
• محمد صیّام
• محمد شایان
• نقاب شفیق
• سمیر منہاس

پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد کے تجربے سے نوجوان کرکٹرز کو قیمتی رہنمائی ملے گی، جبکہ میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کے لیے انہیں پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے گروپ میچز دبئی میں کھیلے گا، جہاں تمام ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی.

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست