پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکست کا شاندار بدلہ لیتے ہوئے فائنل میں روایتی حریف کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایشیا کپ انڈر 19 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کے باعث بھارتی ٹیم کو نہ صرف ٹرافی کا خواب پورا کرنے کا موقع نہ مل سکا بلکہ میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔ پاکستان کی فتح نے ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کی برتری کو واضح کر دیا۔

فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے فاتح پاکستانی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ واضح رہے کہ محسن نقوی 28 ستمبر کو ایشیا کپ فائنل کے موقع پر بھی مہمانِ خصوصی تھے تاہم اس وقت بھارتی سینئر کھلاڑیوں نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جس کے بعد ایشیا کپ کی ٹرافی آج بھی ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی ہیڈ کوارٹر میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بار بھی بھارتی جونیئر کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف دونوں میچوں میں ہینڈ شیک نہیں کیا اور ان کا منصوبہ تھا کہ وہ پاکستانی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ تاہم پاکستانی کرکٹرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر یہ منصوبہ بھی ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر ایشیا کپ انڈر 19 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جو قومی کرکٹ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست