ممبئی: رئیلیٹی شو “ایم ٹی وی اسپلٹس وِلا” سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔
خوشی مکھرجی نے کہا کہ سوریا کمار یادیو سے ان کا کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا اور میرا بیان غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو چکا تھا، جس کے باعث کچھ پیغامات اور مواد غلط فہمی کا باعث بن گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب میں خوشی مکھرجی نے کہا تھا کہ ان کے پیچھے کئی کرکٹرز ہیں لیکن وہ کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوریا کمار یادیو بھی ان میں شامل تھے اور وہ انہیں اکثر پیغامات بھیجتے تھے، تاہم اب ان کے درمیان زیادہ بات چیت نہیں ہوتی۔
دوسری جانب، سوریا کمار یادیو کی جانب سے اب تک اس بیان پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔