پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز  سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

پی ایف ایف کا کہنا ہےکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہےکہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل راؤنڈ نہیں کھیل پائےگا۔

خیال رہےکہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی 2027  ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی۔

پاکستان کوالیفائرز کے گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل تھا اور قومی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا تھا تاہم  ایشین فٹبال کنفیڈریشن  نے خبردار کیا تھا کہ اگر پی ایف ایف پر عائد معطلی 4 مارچ تک ختم نہ ہوئی تو پاکستان کو کوالیفائرز سے مکمل طور پر دستبردار تصور کیا جائےگا۔

اے ایف سی کی جانب سے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کو بھیجےگئے خط میں واضح کیا گیا تھا کہ کوالیفائر کے پہلے میچ کے تمام تقاضے پورےکرنےکے لیے مناسب وقت کے لیے اگر پی ایف ایف پر عائد معطلی 4 مارچ 2025 تک ختم نہ ہوئی تو پاکستان کی قومی ٹیم کو مقابلے سے دستبردار تصور کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے آئینی ترامیم منظور نہ ہونے پر  پی ایف ایف کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست