روی بوپارہ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور محمد مسرور ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے ہیڈ کوچ اور ہائی پرفارمنس کوچ کا تقرر کردیا۔

کراچی کنگز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے روی بوپارہ کو ٹیم کا ہیڈکوچ اور محمد مسرورکو ہائی پر فارمنس کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

روی بوپارہ 2016 سے 2019 تک بطور کھلاڑی کراچی کنگز سے وابستہ رہے، انہوں نے 2023 میں کراچی کنگز کے بیٹنگ کوچ اور 2024 میں اسسٹنٹ کوچ کی خدمات انجام دیں۔

کراچی کنگز کے مطابق محمد مسرور طویل عرصے سے کراچی کنگز کے ساتھ فیلڈنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں اور  پلیئر ڈیولپمنٹ اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں ان کا تجربہ ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کراچی کنگز نے سابق ہیڈ کوچ فل سمنز کی خدمات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

Related posts

افغانستان کی دستبرداری کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ، سہ ملکی سیریز کے نئے امکانات روشن

سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری، پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف — ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘، ٹیسٹ کی حکمتِ عملی اور ٹی ٹوئنٹی کا جوش ایک ساتھ